اقوام متحدہ ۔ 16 مئی (اے پی پی)پاکستان نے جنگوں کے دوران جنسی تشدد کو عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس کے خاتمے کے لیے بھرپور سیاسی عزم کا مظاہرہ کرے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ متعدد ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کی طرف سے پوری …
جنگوں کے دوران جنسی تشدد عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے،ڈاکٹر ملیحہ لودھی

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 16 مئی (اے پی پی)پاکستان نے جنگوں کے دوران جنسی تشدد کو عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس کے خاتمے کے لیے بھرپور سیاسی عزم کا مظاہرہ کرے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ متعدد ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کی طرف سے پوری پوری آبادیوں کو جبر و استبداد کا نشانہ بنانے کے لئے جنسی زیادتی اور تشدد کو ایک سوچی سمجھی پالیسی کے طور پر اختیار کیا جاتا ہے جو ایک خوفناک صورتحال ہے۔ مزید بدقسمتی یہ ہے کہ ایسے گھناﺅنے جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو پوری سزائیں بھی نہیں ملتیں۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ اس لعنت کے خاتمے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ تنازعات کو جنگ میں بدلنے سے پہلے ہی پرامن طریقوں سے حل کر لیا جائے۔








