رام اللہ ۔21جنوری (اے پی پی):اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں درجنوں فلسطینی خاندانوں کو جبری انخلاء کے تحت گھر چھوڑنے کا حکم دیا ہے جو اکتوبر کی جنگ بندی کے بعد پہلی بار ہے۔العربیہ کے مطابق اس حوالے سے رہائشیوں اور حماس نے منگل کو بتایا ہے کہ فوج اپنے زیرِ قبضہ علاقے کو وسعت دے رہی ہے۔خان یونس کے مشرق میں واقع بنی سہیلا کے رہائشیوں …
جنگ بندی کے بعد پہلی بار اسرائیل کا غزہ کے خاندانوں کو جبری انخلاء کا حکم

مزید خبریں
رام اللہ ۔21جنوری (اے پی پی):اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ کی پٹی میں درجنوں فلسطینی خاندانوں کو جبری انخلاء کے تحت گھر چھوڑنے کا حکم دیا ہے جو اکتوبر کی جنگ بندی کے بعد پہلی بار ہے۔العربیہ کے مطابق اس حوالے سے رہائشیوں اور حماس نے منگل کو بتایا ہے کہ فوج اپنے زیرِ قبضہ علاقے کو وسعت دے رہی ہے۔خان یونس کے مشرق میں واقع بنی سہیلا کے رہائشیوں نے بتایا کہ یہ کتابچے پیر کے روز الرقیب محلے میں خیمہ کیمپوں میں رہنے والے خاندانوں کے لیے گرائے گئے۔”فوری پیغام۔ علاقہ دفاعی افواج کے کنٹرول میں ہے۔ آپ کو فوراً یہاں سے چلے جانا چاہیے،” عربی، عبرانی اور انگریزی میں تحریر کردہ کتابچوں میں کہا گیا۔جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے پہلی بار اسرائیل نے انخلاء کے پیغام پر مبنی کتابچے ان علاقوں پر گرائے جن پر بعد میں چھاپہ مارا گیا یا بمباری کی گئی جس سے بعض خاندان کئی بار نقلِ مکانی پر مجبور ہوئے۔








