تل ابیب۔6نومبر (اے پی پی):اسرائیل نے اقوام متحدہ کی امدادی تنظیموں کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے غزہ میں حملے تیز کر دیئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے کے ترجمان جوناتھن کونریکس نے سی این این کو بتایا کہ ہم حماس پر حملہ کر رہے ہیں اور اپنے منصوبے کے مطابق حماس کو اس کی فوجی صلاحیتوں سے محروم کرنے کی طرف پیش رفت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج غزہ پر زمینی اور فضائی حملے بھی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوششیں حماس کی سرنگوں کے زیر زمین نیٹ ورک پر مرکوز ہیں۔