جنگ کے خاتمے کے بعد آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں ، جرمنی

جرمنی نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

برلن ۔17اپریل (اے پی پی):جرمنی نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ ان کا ملک دنیا کے توانائی کے لیے انتہائی اہم آبی راستے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کے محفوظ سفر کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے مگر یہ کردار جنگ کے خاتمے کے بعد ہی ادا کیا جا سکتا ہے۔نیز ایسا کرادار ادا کرنے کے لیے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ اور جرمن پارلیمان کی منظوری لازمی ہوگی۔ جرمن چانسلر نے کہا ہم اس وقت ان تمام چیزوں سے بہت دور ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا جرمنی کوئی کردار ادا کر سکتا ہے تو انہوں نے کہا ہم پیرس میں ہونے والے آبنائے ہرمز سے متعلق اجلاس میں ان سب پہلوؤں پر غور کریں گے اور اس اجلاس میں امریکی افواج سے متعلق بھی غور ہوگا۔انہوں نے اس سوال کا براہ راست جواب دینے سے انکار کیا کہ جرمنی آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کے لیے اپنی خصوصی مہارت کے حوالے سے خدمات پیش کر سکتا ہے۔