جن لوگوں نے معیشت کا پہیہ جام کیا ہے انہوں نے بہت بڑا ظلم کیا، وفاقی وزیرمشاہد اﷲ خان

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے، الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ آپ نے صحیح کام کیا یا غلط۔ جن لوگوں نے معیشت کا پہیہ جام کیا ہے انہوں نے بہت بڑا ظلم کیا ہے اور ملک کا نقصان کیا ہے۔ پانامہ پیپرز میں باقی …

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے، الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ آپ نے صحیح کام کیا یا غلط۔ جن لوگوں نے معیشت کا پہیہ جام کیا ہے انہوں نے بہت بڑا ظلم کیا ہے اور ملک کا نقصان کیا ہے۔ پانامہ پیپرز میں باقی افراد کے خلاف کیا ہوا ہے، ایک جج کا نام بھی اس میں تھا، اس کا تو کسی نے نام نہیں لیا۔ بدھ کو ایوان بالا میں پانامہ پیپرز کیس کے فیصلہ کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ کوئی سکینڈل نہیں ہے بلکہ یہ پانامہ پیپرز ہیں جو لیک ہوئے ہیں۔ ان میں کسی امریکی کا نام کیوں نہیں ہے، میاں نواز شریف کا نام بھی پانامہ پیپرز میں نہیں تھا، صرف ان کے دو بچوں کے نام تھے لیکن اس میں جو باقی افراد تھے، ان کے خلاف تو کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ اگر فیصلے درست ہوں تو دنیا ان کو تسلیم کرتی ہے ورنہ پھر وہی ہوتا ہے جو آج ہم اسلام آباد اور راولپنڈی میں لوگوں کے جم غفیر کی صورت میں دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے، کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ہم نے ہٹانا ہے سو انہیں ہٹا دیا گیا۔ اب اگر وہ لوگ سڑک پر نکلیں تو انہیں پتہ چل جائے گا کہ انہوں نے کتنا تاریخی کام کیا ہے۔

Leave a Reply