جوا ایپ کیس،لاہور سیشن عدالت نےندیم نانی والے کی عبوری ضمانت میں11 جون تک توسیع کردی

لاہور سیشن عدالت نے آن لائن جوا ایپ کی تشہیر سے متعلق مقدمے میں سوشل میڈیا شخصیت ندیم نانی والے (ندیم مبارک) کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کرتے ہوئے

لاہور۔2جون (اے پی پی):لاہور سیشن عدالت نے آن لائن جوا ایپ کی تشہیر سے متعلق مقدمے میں سوشل میڈیا شخصیت ندیم نانی والے (ندیم مبارک) کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نعیم نے منگل کو کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ملزم ندیم مبارک اپنی عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔این سی سی آئی اے نے ملزم کے خلاف آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔