کراچی ۔ 4 جنوری (اے پی پی)گزشتہ چار برسوں سے سیمنٹ کی کھپت میں مسلسل بہتری کی وجہ سے رواں سال گزشتہ ششماہی جولائی تا دسمبر 2017 سیمنٹ کی مجموعی کھپت 22.243 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس اس عرصے کے لیے 19.806ملین ٹن تھی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس 6 ماہ میں مقامی کھپت 19.836ملین ٹن رہی جو گزشتہ …
جولائی تا دسمبر17سیمنٹ کی پیداواری گنجائش95فیصد تک ریکارڈ

مزید خبریں
کراچی ۔ 4 جنوری (اے پی پی)گزشتہ چار برسوں سے سیمنٹ کی کھپت میں مسلسل بہتری کی وجہ سے رواں سال گزشتہ ششماہی جولائی تا دسمبر 2017 سیمنٹ کی مجموعی کھپت 22.243 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس اس عرصے کے لیے 19.806ملین ٹن تھی۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس 6 ماہ میں مقامی کھپت 19.836ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس سے 17.41 فیصد زیادہ ہے جبکہ گزشتہ برس جولائی تا دسمبر 2016ءمیں یہ کھپت 16.895 ملین ٹن تھی، تاہم اس عرصے میں برآمدات میں کمی کا رجحان برقرار رہا اور اس کی وجہ سے مجموعی نمو بھی متاثر رہی جبکہ برآمدات میں 17.34 فیصد کمی واقع ہوئی جو جولائی تا دسمبر 2016ءمیں 2.911 ملین ٹن سے کم ہو کر رواں ششماہی میں 2.406 ملین ٹن تک کم ہوگئیں۔








