اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) 25 جولائی 2018ءکو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں منگل کو ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا نے کی۔ ای سی پی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام نے اجلاس کے شرکاءکو عام انتخابات کی …
جولائی 2018ءکو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) 25 جولائی 2018ءکو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں منگل کو ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا نے کی۔ ای سی پی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام نے اجلاس کے شرکاءکو عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ہائی کورٹس میں کیسز کی سماعت کی وجہ سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 85 حلقوں کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی موخر کی گئی ہے۔ اجلاس کو انتخابات کی نگرانی کیلئے ای سی پی کے اقدامات، ووٹرز کی تربیت، آر ایم ایس، آر ٹی ایس، پولنگ سٹیشنز پر انتخابی مواد کی فراہمی، آر ایم ایس پر ڈیٹا کی فراہمی، پولنگ سٹیشنز کی سیکورٹی، میڈیا، عالمی ابزورز کی سہولیات، انتخابی عملہ کی تربیت سمیت دیگر امور کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔ الیکشن کمیشن کے حکام نے انتخابی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔








