میلبورن۔21جنوری (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس سٹار جولین کیش اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لائیڈ گلاسپول پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ برطانوی جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ای ایس پی این کے مطابق مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں انگلینڈ کے ٹینس سٹار جولین کیش اور ان کے ہم وطن جوڑی …
جولین کیش اورلائیڈ گلاسپول پر مشتمل برطانوی ٹاپ سیڈڈ جوڑی کا آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلزکا فاتحانہ آغاز

مزید خبریں
میلبورن۔21جنوری (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس سٹار جولین کیش اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لائیڈ گلاسپول پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ برطانوی جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ای ایس پی این کے مطابق مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں انگلینڈ کے ٹینس سٹار جولین کیش اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لائیڈ گلاسپول پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ برطانوی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یوراگوئے کے ٹینس کھلاڑی ایریل بہار اور ان کے بیلجیئم کے جوڑی دار جوران ویلیگن کو شکست دی ۔
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں انگلینڈ کے ٹینس سٹار جولین کیش اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لائیڈ گلاسپول پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ برطانوی جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف یوراگوئے کے ٹینس کھلاڑی ایریل بہار اور ان کے بیلجیئم کے جوڑی دار جوران ویلیگن کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں6-7(2-7) اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔








