جون 2018ءکے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 2.58 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) جون 2018ءکے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 2.58 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2018ءکے دوران چاول کی برآمدات 147.22 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جون 2017ءکے دوران چاول کی قومی برآمدات کا حجم 143.52 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جون 2017ءکے مقابلہ میں جون 2018ءکے دوران چاول …

اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) جون 2018ءکے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 2.58 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2018ءکے دوران چاول کی برآمدات 147.22 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جون 2017ءکے دوران چاول کی قومی برآمدات کا حجم 143.52 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جون 2017ءکے مقابلہ میں جون 2018ءکے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 3.70 ملین ڈالر یعنی 2.58 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔