اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس منگل کو سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ میں اہم تقرریوں سے متعلق کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اجلاس میں متفقہ اور اکثریتی رائے سے سفارشات اور فیصلے کیے گئے جن میں جسٹس ظفر احمد راجپوت، …
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس کا انعقاد، اہم عدالتی تقرریوں کے لیے سفارشات پیش کی گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس منگل کو سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ میں اہم تقرریوں سے متعلق کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اجلاس میں متفقہ اور اکثریتی رائے سے سفارشات اور فیصلے کیے گئے جن میں جسٹس ظفر احمد راجپوت، قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی حیثیت سے تقرر کی متفقہ طور پر سفارش کی گئی۔
اسی طرح جسٹس محمد کامران خان ملاخیل، قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعینات کرنے کی متفقہ سفارش کی گئی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جج اسلام آباد ہائی کورٹ و قائم مقام جج سپریم کورٹ کو جج سپریم کورٹ آف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش کمیشن کے کل ارکان کی اکثریت نے منظور کی۔
مزید برآں، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اکثریتی فیصلے سے آئین کے آرٹیکل 175A کی شق (20) کے تحت قواعد کا مسودہ تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی۔ اس کمیٹی میں جسٹس عامر فاروق، جج فیڈرل کونسٹی ٹیوشنل کورٹ آف پاکستان، منصور عثمان اعوان اٹارنی جنرل پاکستان،سینیٹر فاروق حمید نائیک،سینیٹر سید علی ظفر اور محمد احسن بھون، اے ایس سی شامل ہیں ۔کمیٹی جلد قواعد کا مسودہ تیار کرکے کمیشن کو پیش کرے گی۔








