جوہری تنصیبات پر حملے سنگین انسانی اور ماحولیاتی تباہی کا سبب بن سکتے ہیں ، ایرانی عہدیدار کا آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر کے نام خط

دبئی ۔6اپریل (اے پی پی):ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارےانٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) پر بے عملی کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملے سنگین انسانی اور ماحولیاتی تباہی کا سبب بن سکتے ہیں۔رائٹرز کے مطابق ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر کے نام ایک خط میں کہا کہ …

دبئی ۔6اپریل (اے پی پی):ایران نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارےانٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) پر بے عملی کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملے سنگین انسانی اور ماحولیاتی تباہی کا سبب بن سکتے ہیں۔رائٹرز کے مطابق ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر کے نام ایک خط میں کہا کہ ادارے کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے خلاف مؤثر اقدامات نہ اٹھانا "جارحیت کی حوصلہ افزائی” کے مترادف ہے، جس کے نتیجے میں حساس جوہری مراکز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران کے واحد فعال بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کو اب تک چار مرتبہ نشانہ بنایا جا چکا ہے

جبکہ 4 اپریل کو ہونے والے تازہ حملے میں ایک سکیو رٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔انہوں نے خبردار کیا کہ فعال جوہری ری ایکٹر پر اس نوعیت کے حملے تابکار مواد کے اخراج کا باعث بن سکتے ہیں، جس کے "ناقابلِ تلافی نتائج” نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے اور ہمسایہ ممالک کے لیے خطرناک ہوں گے۔انہوں نے ان حملوں کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے آئی اے ای اے پر تنقید کی کہ محض تشویش کے بیانات کافی نہیں، بلکہ فوری اور فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں، بصورت دیگر ایسے حملوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔