جوہری سمجھوتے کے احترام کی شرط پر مذاکرات کے لئے تیار ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

تہران ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ 2015ءمیں طے پانے والے جوہری سمجھوتے کا احترام کئے جانے کی صورت میں ایران امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ 18 ویں دوحہ فورم میں اجلاس سے خطاب میں جواد ظریف نے کہا ہے کہ ہم نے اس سے قبل بھی امریکا کے ساتھ ڈائیلاگ کئے جو ایک …

تہران ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ 2015ءمیں طے پانے والے جوہری سمجھوتے کا احترام کئے جانے کی صورت میں ایران امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ 18 ویں دوحہ فورم میں اجلاس سے خطاب میں جواد ظریف نے کہا ہے کہ ہم نے اس سے قبل بھی امریکا کے ساتھ ڈائیلاگ کئے جو ایک سمجھوتے پر تیار ہیں لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر قیادت نئی امریکی انتظامیہ، تہران انتظامیہ کے خلاف جارحانہ طرزعمل اختیار کرتے ہوئے سمجھوتے سے دستبردار ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکا نے سمجھوتے سے دستبردار ہو کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے اور جن ممالک نے اس کی ہاں میں ہاں نہیں ملائی انہیں پابندیوں کی دھمکیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سال 2015ءمیں طے پانے والے سمجھوتے کے احترام کی شرط کے ساتھ ہم واشنگٹن انتظامیہ کے ساتھ براہ راست ڈائیلاگ کے لئے تیار ہیں۔ امریکی پابندیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکیں گی۔

مزید خبریں