جوہری معاہدے کو بچانے میں سفارت کاری ناکام ہوئی تو ایران کے خلاف دیگر آپشنز پر غور کریں گے، امریکا

واشنگٹن۔14اکتوبر (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے مذاکرات میں نیک نیتی سے واپس نہیں آیا تو پھر وہ اس معاملے پر ایران سے نمٹنے کے لیے دیگر آپشنز پر غور کریں گے۔ جرمن خبر رساں ادراے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اپنے اسرائیلی اور متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصبوں سے سہ فریقی بات …

واشنگٹن۔14اکتوبر (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے مذاکرات میں نیک نیتی سے واپس نہیں آیا تو پھر وہ اس معاملے پر ایران سے نمٹنے کے لیے دیگر آپشنز پر غور کریں گے۔

جرمن خبر رساں ادراے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اپنے اسرائیلی اور متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصبوں سے سہ فریقی بات چیت کے بعد ایک بیان میں کہا کہ اگر ایران اس معاہدے میں امریکی شمولیت کے بعد بھی اس پر دوبارہ عمل کرنے کی پیشکش کو مسترد کرتا ہے تو دوسرے متبادل بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران کی طرف سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر ممکنہ آپشنز پر غور کریں گے۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایسے معاملات کے لیے سفارت کاری سب سے موثر طریقہ کار ہے۔

تاہم ہم اب تک ایسا کچھ نہیں دیکھ رہے جس سے یہ محسوس ہو کہ ایران ایسا کرنے کے لیے آمادہ ہے۔