جوہری معاہدے کو ختم نہیں کیا جاسکتا تاہم ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ناگزیر ہے،فرانسیسی صدر

پیرس۔26اپریل (اے پی پی)فرانس کے صدر امانویل ماکروں نے امریکی کانگریس سے خطاب میں واضح کیا ہے کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر طے پائے معاہدے کو ختم نہیں کیا جاسکتا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ناگزیر ہے۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ ایران کی پالیسی ہمیں مشرق وسطیٰ میں جنگ کی طرف نہ لے …

پیرس۔26اپریل (اے پی پی)فرانس کے صدر امانویل ماکروں نے امریکی کانگریس سے خطاب میں واضح کیا ہے کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر طے پائے معاہدے کو ختم نہیں کیا جاسکتا تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ناگزیر ہے۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ ایران کی پالیسی ہمیں مشرق وسطیٰ میں جنگ کی طرف نہ لے جائے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اتحادی ممالک کے درمیان تجارتی جنگ خطرناک ہے۔صدر ماکروں نے کہا کہ اتحادی ملکوں کے درمیان تجارتی بنیادوں پر کشمکش مناسب نہیں۔

مزید خبریں