تہران۔ 12 جنوری (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو کمزور کرنے کا کوئی بھی قدم ناقابل قبول ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہبرسلز میں ہونے والی مشترکہ نشست کے تحت ایک بڑا اتفاق رائے سامنے آیا جس کے مطابق ایران جوہری معاہدے …
جوہری معاہدے کو کمزور کرنے کا اقدام ناقابل قبول ہے،ایرانی وزیر خارجہ

مزید خبریں
تہران۔ 12 جنوری (اے پی پی) ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری معاہدے کو کمزور کرنے کا کوئی بھی قدم ناقابل قبول ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہبرسلز میں ہونے والی مشترکہ نشست کے تحت ایک بڑا اتفاق رائے سامنے آیا جس کے مطابق ایران جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم ہےاور ایران کے جوہری معاہدے کو کمزور کرنے کے کسی بھی قدم کو مسترد کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم کو جوہری معاہدے کے ثمرات سے مستفید ہونے کا مکمل حق حاصل ہے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ یورپی یونین سمیت تین یورپی ممالک (جرمنی، فرانس اور برطانیہ) کو بخوبی اس بات کا علم ہے کہ ایران کا جوہری معاہدے پر پابند رہنا امریکا کی شفاف کارکردگی پر منحصر ہے۔








