سپین کے علاقے کاتالونیا میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 2 افراد ہلاک، ایک لاپتہ

سپین کے شمال مشرقی علاقے کاتالونیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 2 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص لاپتہ ہو گیا۔

میڈرڈ۔5اکتوبر (اے پی پی):سپین کے شمال مشرقی علاقے کاتالونیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 2 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص لاپتہ ہو گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کاتالان حکام نے بتایا کہ بارسلونا کے شمال میں واقع شہر ٹورڈیرا میں ایک دیوار گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ کاتالونیا کے سربراہ سلواڈور ایلا نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق مونتورنز ڈیل ویلس میں بھی ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ ہنگامی امدادی ٹیمیں بارسلونا سے تقریباً 52 کلومیٹر شمال میں واقع شہر پینیڈا دے مار میں ایک لاپتہ شخص کی تلاش کر رہی ہیں۔کاتالان حکام نے ہفتے کی شب سے اتوار کی دوپہر تک ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔

حکام نے خبردار کیا تھا کہ شمال مشرقی علاقے میں شدید موسمی نظام کے باعث مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔علاقائی محکمہ موسمیات کی ڈائریکٹر سارائے سارّوکا نے بتایا کہ غیر معمولی نوعیت کے موسمی نظام کا مرکز بحیرہ روم کے اوپر موجود تھا اور اس کے کاتالونیا کے خشکی والے علاقوں کی جانب بڑھنے کا خدشہ تھا۔