شدید گرمی سے حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسمیاتی امور کے سربراہ سائمن سٹیل نے کہا ہے کہ سخت گرمی حاملہ خواتین اور نومولودوں کے لیے خطرات میں اضافہ کر رہی ہے

اقوام متحدہ ۔5اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے موسمیاتی امور کے سربراہ سائمن سٹیل نے کہا ہے کہ سخت گرمی حاملہ خواتین اور نومولودوں کے لیے خطرات میں اضافہ کر رہی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وہ آج موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے فجی کے شہر نادی میں ہونے والی ’پری کوپ‘ کانفرنس سے خطاب میں ایک نئی تحقیق کا حوالہ دیں گے۔اس تحقیق کے مطابق پانچ براعظموں میں صحت کے شعبے سے وابستہ دو تہائی سے زائد افراد نے پچھلے پانچ برس کے دوران خواتین اور بچوں میں پیدا ہونے والی ایسی طبی پیچیدگیوں کا مشاہدہ کیا ہے جس کی وجہ سخت گرمی ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے باعث حمل کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے قبل از وقت پیدائش، مردہ بچے کی پیدائش، کم وزن والے بچے کی پیدائش اور ماں کی صحت کی پیچیدگیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔سائمن سٹیل نے صورت حال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرمی میں اضافے کے ساتھ زچہ بچہ کے لیے جنم لینے والے مسائل عالمی موسمیاتی بحران کا ایک نیا خطرناک پہلو بن چکے ہیں، جو جان لیوا بھی ہو سکتے ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کے باعث حمل کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے قبل از وقت پیدائش، مردہ بچے کی پیدائش، کم وزن والے بچے کی پیدائش اور ماں کی صحت کی پیچیدگیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔سائمن سٹیل نے صورت حال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرمی میں اضافے کے ساتھ زچہ بچہ کے لیے جنم لینے والے مسائل عالمی موسمیاتی بحران کا ایک نیا خطرناک پہلو بن چکے ہیں، جو جان لیوا بھی ہو سکتے ہیں۔