یمنی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ کا حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائیوں کا اعلان

یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ رشاد محمد العلیمی نے اتوار کو حوثیوں کے زیرِ کنٹرول باقی ماندہ علاقوں کو واپس لینے کے لیے فوجی کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے

صنعاء۔5اکتوبر (اے پی پی):یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ رشاد محمد العلیمی نے اتوار کو حوثیوں کے زیرِ کنٹرول باقی ماندہ علاقوں کو واپس لینے کے لیے فوجی کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق العلیمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’آج ہم اپنی قوم کی تاریخ کے ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ ریاست نے امن کے راستے کو اختیار کرنے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔العلیمی کے مطابق ان فوجی کارروائیوں کا مقصد حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں رہنے والے شہریوں کے لیے امن، حقوق اور وقار کی بحالی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان علاقوں کے عوام فوجی کارروائیوں کا ہدف نہیں ہیں۔انہوں نے حوثی کنٹرول والے علاقوں کے رہائشیوں سے اپیل کی کہ وہ حوثیوں کے اجتماع گاہوں سے دور رہیں اور اپنے بچوں کو لڑائی میں جھونکے جانے سے محفوظ رکھیں۔