جو ترقیاتی کام مسلم لیگ (ن) نے پانچ سالوں میں کئے ہیں ان کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، پاکستان کے عوام آئندہ انتخابات میں ترقی و خوشحالی کا ساتھ دینے کا عزم کیے ہوئے ہیں، برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام آئندہ انتخابات میں ترقی و خوشحالی کا ساتھ دینے کا عزم کیے ہوئے ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کے موجودہ پانچ سالہ دور اقتدار پر نظر ڈالتے ہوئے اس امر کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ جو …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام آئندہ انتخابات میں ترقی و خوشحالی کا ساتھ دینے کا عزم کیے ہوئے ہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کے موجودہ پانچ سالہ دور اقتدار پر نظر ڈالتے ہوئے اس امر کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ جو ترقیاتی کام مسلم لیگ (ن) نے ان پانچ سالوں میں کئے ہیں ان کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، انہوں نے کہا کہ کہ ریکارڈ بجلی کے منصوبے اور ہزاروں کلومیٹر طویل موٹر ویز کی تعمیر و تکمیل صرف اور صرف محمد نواز شریف کی پاکستان سے محبت اور اس کو مستحکم ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے عزم کا نتیجہ ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کوششوں سے پاکستان ترقی کی جس شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے اس سے آج پاکستان سے بغض رکھنے والے ممالک خصوصی طور پر بھارت بھی خائف ہو چکا ہے اور سی پیک کو ناکام بنانے کے لیے آئے روز سازشیں کر رہے ہیں

مزید خبریں