جھوٹے اور ناکام سیاست دانوں کو آج پھر شکست ہوئی ہے، سردار محمد یوسف

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ جھوٹے اور ناکام سیاست دانوں کو آج پھر شکست ہوئی ہے اور چور دروازے سے وزیراعظم محمد نواز شریف کو ہٹانے والے آج ناکام ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت …

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ جھوٹے اور ناکام سیاست دانوں کو آج پھر شکست ہوئی ہے اور چور دروازے سے وزیراعظم محمد نواز شریف کو ہٹانے والے آج ناکام ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ بالکل آئین و قانون کے مطابق ہے جو انہوں نے جمہوریت کے حق میں دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی قوم وزیراعظم محمد نواز شریف سے محبت کرتی ہے کیونکہ وہ بھی پاکستانی قوم سے محبت کرتے ہیں اور دن رات عوامی فلاح و بہبود کےلئے کوشاں رہتے ہیں۔ ہم پر عزم ہیں کہ 2018ءکے انتخابات میں بھی عوام کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہی حق میں ہو گا جس کی بنیاد پر ہم عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply