جیسیکا پیگولا پری کوارٹر فائنل میں میڈیسن کیز کو ہرا کر آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

میلبورن۔26جنوری (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی سکستھ سیڈ جیسیکا پیگولا نے شاندار اور بااعتماد کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن دفاعی چیمپئن اور قریبی دوست میڈیسن کیز کو آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ اے ایف پی کے مطابق خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ …

میلبورن۔26جنوری (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی سکستھ سیڈ جیسیکا پیگولا نے شاندار اور بااعتماد کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن دفاعی چیمپئن اور قریبی دوست میڈیسن کیز کو آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

اے ایف پی کے مطابق خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں 31 سالہ امریکی ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 30 سالہ ہم وطن دفاعی چیمپئن میڈیسن کیز کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 114 واں میگا ایونٹ میں پیر کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میں 31 سالہ امریکی ٹینس سٹار جیسیکا پیگولا کا مقابلہ 30 سالہ ہم وطن دفاعی چیمپئن میڈیسن کیز سے تھا جس میں جیسیکا پیگولا نے انتہائی شاندار کارکاردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف 30 سالہ ہم وطن دفاعی چیمپئن میڈیسن کیز کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

31 سالہ جیسیکا پیگولا جو 2024 کے یو ایس اوپن فائنل تک رسائی کے باوجود اب تک گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی ہیں، اس سے قبل 2021 سے 2023 تک مسلسل تین مرتبہ میلبورن میں کوارٹر فائنل تک پہنچی تھیں، تاہم وہ اس مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکیں۔میچ جذباتی طور پر بھی خاص تھا کیونکہ جیسیکا پیگولا اور میڈیسن کیز کورٹ سے باہر قریبی دوست ہیں اور دیگر امریکی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر پوڈکاسٹ دی پلیئرز باکس بھی کرتی ہیں۔ تاہم کورٹ میں جیسیکا پیگولا نے دوستی کو ایک طرف رکھتے ہوئے مکمل پیشہ ورانہ انداز اپنایا۔میڈیسن کیز جنہوں نے گزشتہ سال کے فائنل میں بیلاروس کی ٹینس سٹار عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا کو شکست دے کر اپنا پہلا گرینڈ سلام ٹائٹل جیتا تھا، اس میچ میں دباؤ کا شکار نظر آئیں۔