اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے نے کہا ہےکہ جیولن تھرو مقابلے میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتنے پر ملک وقوم کا نام روشن کردیا۔ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے جس پر تمام بزنس کمیونٹی مبارکباد پیش کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے …
جیولن تھرو مقابلے میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتنے پر ملک وقوم کا نام روشن کردیا،عاطف اکرام شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے نے کہا ہےکہ جیولن تھرو مقابلے میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتنے پر ملک وقوم کا نام روشن کردیا۔ارشد ندیم کی جیت پوری قوم کی جیت ہے جس پر تمام بزنس کمیونٹی مبارکباد پیش کرتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے ساتھ کامیابی کیلئے بہت زیادہ محنت درکار ہوتی ہے،جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے نوے میٹر تک دوبار تھرو پھینک کر عالمی ریکارڈ قائم کیا جس پر ہمیں فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کا مستقبل روشن ہے دعا ہے ایسے ہی ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں۔








