جیکب آباد کے عوام نے مسلم لیگ ن کا ساتھ نہیں چھوڑا ، بابو سرفراز خان جتوئی

جیکب آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بابو سرفراز خان جتوئی نے کہا کہ جیکب آباد کے عوام نے آمریت کو ٹھکرایا اور جیلوں میں چلے گئے لیکن مسلم لیگ ن کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔ وہ جعمہ کو جیکب آباد میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔بابو سرفراز خان جتوئی نے کہا کہ جیکب آباد میں کسی بھی وزیراعظم …

جیکب آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بابو سرفراز خان جتوئی نے کہا کہ جیکب آباد کے عوام نے آمریت کو ٹھکرایا اور جیلوں میں چلے گئے لیکن مسلم لیگ ن کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔ وہ جعمہ کو جیکب آباد میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔بابو سرفراز خان جتوئی نے کہا کہ جیکب آباد میں کسی بھی وزیراعظم کا آج یہ پہلا جلسہ ہے ‘آج سے پہلے کسی بھی وزیراعظم نے یہاں آنے کی زحمت تک نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے ایک سیاسی قبرستان پر اربوں روپے لگا دیئے گئے لیکن جیکب آباد اور لاڑکانہ کے عوام کو زندہ درگورکرنے کے علاوہ عوام کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ۔مسلم لیگ ن جیکب آباد کے صدر محمد اسلم ابڑو نے کہا کہ گذشتہ 42 برس میں پہلی مرتبہ وزیراعظم محمد نواز شریف جیکب آباد کا دورہ کیا ہے ۔

Leave a Reply