جی ایس پی پلس کی سہولت سے5 سال کے دوران یورپی یونین کو ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 62 فیصد اضافہ ہوا، ذرائع وزارت تجارت

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) پاکستان کے لئے یورپی یونین میں جی ایس پی پلس کی سہولت سے پچھلے 5 سال کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات میں62 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے یورپ، امریکا اور دیگر ممالک کو برآمدات متاثر ہو سکتی ہیں۔ درآمدی شعبہ کو حکومت خصوصی مراعات دے رہی ہے تا کہ برآمدات …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) پاکستان کے لئے یورپی یونین میں جی ایس پی پلس کی سہولت سے پچھلے 5 سال کے دوران ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات میں62 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے یورپ، امریکا اور دیگر ممالک کو برآمدات متاثر ہو سکتی ہیں۔ درآمدی شعبہ کو حکومت خصوصی مراعات دے رہی ہے تا کہ برآمدات میں اضافہ کیا جاسکے۔ برآمد کنندگان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکسٹائل کے لئے 5 سالہ پالیسی مرتب کی جائے جس سے برآمدات میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔