ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد فواد کے خصوصی احکامات پر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عملہ نے گلیات آنے والے سیاحوں میں جنگلاتی آگ سے بچاؤ کے حوالہ سے آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔
جی ڈی اے کے عملہ نے گلیات آنے والے سیاحوں میں جنگلاتی آگ سے بچاؤ کے حوالہ سے آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 10 جون (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد فواد کے خصوصی احکامات پر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے عملہ نے گلیات آنے والے سیاحوں میں جنگلاتی آگ سے بچاؤ کے حوالہ سے آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے۔ ترجمان جی ڈی اے کے مطابق اس موقع پر سیاحوں کو جنگلات اور سیاحتی مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، سگریٹ کے ٹکڑے، ماچس اور دیگر آتش گیر مواد کھلے مقامات پر نہ پھینکنے کی ہدایت کی گئی۔ گلیات ڈوپلمنٹ اتھارٹی حکام نے بتایا کہ جنگلاتی آگ کے بیشتر واقعات انسانی غفلت کے باعث رونما ہوتے ہیں جن سے قیمتی جنگلات، جنگلی حیات اور قدرتی ماحول کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ گلیات کے قدرتی حسن اور جنگلات کے تحفظ کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ناگزیر ہے، آگاہی مہم کا مقصد سیاحوں اور مقامی افراد میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا اور جنگلاتی آگ کے خطرات کو کم کرنا ہے۔ موسم گرما کے دوران جنگلاتی آگ کے خطرات کے پیش نظر آگاہی مہم کو مزید موثر بنایا جا رہا ہے تاکہ گلیات کے قدرتی ماحول کو محفوظ رکھا جا سکے۔








