اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے خود تسلیم کیا ہے کہ تحقیقات ابھی نامکمل ہیں ۔انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کے والیم 10 کے بارے میں پہلے جو کہا تھا وہ سچ ثابت ہوا ہے ،والیم 10 کے سامنے ongoing لکھا ہے اگر یہ …
جے آئی ٹی نے تسلیم کیا ہے تحقیقات ابھی نامکمل ہیں،دانیال عزیز

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اے پی پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے خود تسلیم کیا ہے کہ تحقیقات ابھی نامکمل ہیں ۔انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کے والیم 10 کے بارے میں پہلے جو کہا تھا وہ سچ ثابت ہوا ہے ،والیم 10 کے سامنے ongoing لکھا ہے اگر یہ ongoing ہے تو اس کی سفارشات کیسے حتمی ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ والیم1 تا 5 اور باقی تمام قطری کے موقف کو رد کرنے کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں اور تسلسل سے لیکس کے ذریعے کیس میں وزن پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔








