وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کا بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر ردعمل

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ حادثاتی سیاستدان فرزند زرداری کو مشورہ دیا تھا کہ رٹہ لگانا چھوڑ دو، وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا اور ایک کڑور ساٹھ لاکھ خاندانوں کو فی …

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ حادثاتی سیاستدان فرزند زرداری کو مشورہ دیا تھا کہ رٹہ لگانا چھوڑ دو، وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا ، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا اور ایک کڑور ساٹھ لاکھ خاندانوں کو فی خاندان 12 ہزار روپے امداد فراہم کی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر اپنے ردعمل میں مراد سعید نے کہا کہ فرزند زرداری بتائے کہ 62 فیصد فنڈ صوبوں کے پاس جاتا ہے آپ نے سندھ کے لوگوں کو کیا دیا، خدارا وبا کے دنوں میں سندھ کو دیا جانے والا پیسہ ابو زرداری کے تین اکائونٹس کی نظر نہ کرنا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے راشن کا وعدہ کیا لیکن عوام کو راشن نہیں روز بھاشن ملا۔ وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ ساڑھے پانچ کھرب سندھ حکومت کو صحت کیلئے ملے لیکن ڈاکٹر فرقان کیلے وینٹی لیٹر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں دوا، سٹریچر ،ایمبولینس نہیں تو پھر ساڑھے پانچ کھرب روپے کہاں گئے۔ مراد سعید نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صحت صوبے کی ذمہ داری ہے پھر بھی وفاق آپ کو وینٹی لیٹر، ماسک اور دیگر سہولیات دے رہا ہے تو آپکا فنڈ کہاں لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرزند زرداری نے لوکسٹ کا مقابلہ کرنے کیلئے سپرے کی بجائے مزید گاڑیاں ہتھیانے کا پروگرام بنا لیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 106 گاڑیاں سندھ حکومت کی پہلے ہی غائب ہیں اب کسان کا فنڈ گاڑیوں کی شکل میں ہتھیانے کا پروگرام شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرزند زرداری ضم شدہ اضلاع کے تین فیصد این ایف سی شیئر کا جواب دے۔ فرزند زرداری بتائے دنیا میں 80 لاکھ کورونا کیسسز ،امریکہ میں 20 لاکھ کیس کس کی وجہ سے ہوئے۔ مراد سعید نے کہا کہ انڈیا میں لاک ڈاون میں 12 کڑور لوگ بیروزگار ہوئے اور کورونا کے کیسسز 636 سے 1 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئے، انڈیا میں 33 فیصد لوگوں کے پاس خوراک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لاک ڈاون میں بیروزگار ہونے والوں کو فوری امداد دے کر اس بحران سے بچایا ہے۔

مزید خبریں