اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات کو تمام شعبوں میں مضبو ط بنایا جائے گا ، کویت کا عرب ممالک کے درمیان مصالحتی کردار قابل ستائش ہے ، پاکستان امت مسلمہ کے اختلافات کے خاتمے کیلئے ہر کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ کویت کی حکومت اور عوام نےہمیشہ اعتدال ، محبت کو پروان چڑھایا ہے ۔ پاکستان کے کویت کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں …
پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات کو تمام شعبوں میں مضبو ط بنایا جائے گا ، کویت کا عرب ممالک کے درمیان مصالحتی کردار قابل ستائش ہے ، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

مزید خبریں
اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):پاکستان اور کویت کے درمیان تعلقات کو تمام شعبوں میں مضبو ط بنایا جائے گا ، کویت کا عرب ممالک کے درمیان مصالحتی کردار قابل ستائش ہے ، پاکستان امت مسلمہ کے اختلافات کے خاتمے کیلئے ہر کوشش کا خیر مقدم کرتا ہے ۔ کویت کی حکومت اور عوام نےہمیشہ اعتدال ، محبت کو پروان چڑھایا ہے ۔ پاکستان کے کویت کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں ، حکومت پاکستان کی طرف سے تعاون اور حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور کویت کے سفیر ناصر عبد الرحمن المطیرہ کے درمیان ملاقات کے بعد جاری بیان میں کہی گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ مستقبل میں پاک کویت تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔ پاکستان اور کویت کے درمیان وفود کا تبالہ ہو گا ، تجارتی ، اقتصادی ، ثقافتی شعبوں میں مزید تعاون بڑھے گا ، پاکستانیوں کیلئے کویت میں روزگار کیلئے مواقع پیدا کیے جائیں گے ۔ دریں اثناء چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے وزیر داخلہ برگیڈئیر (ر) اعجاز احمد شاہ سے بھی ملاقات کی اور بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔








