لاہور۔19جولائی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر حالیہ بارشوں کے باعث بند راستے کھولنے کیلئے متاثرہ علاقوں میں ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہے ۔ترجمان وزیر اعلی ہائوس کے مطابق پنجاب میںب ارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند روڈز کی بحالی کیلئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لی ہے ، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند سڑکوں کو پہاڑی تودے …
حالیہ بارشوں کے باعث بند راستے کھولنے کیلئے متاثرہ علاقوں میں ہیوی مشینری پہنچا دی گئی،ترجمان وزیر اعلی ہائوس

مزید خبریں
لاہور۔19جولائی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر حالیہ بارشوں کے باعث بند راستے کھولنے کیلئے متاثرہ علاقوں میں ہیوی مشینری پہنچا دی گئی ہے ۔ترجمان وزیر اعلی ہائوس کے مطابق پنجاب میںب ارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند روڈز کی بحالی کیلئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لی ہے ، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند سڑکوں کو پہاڑی تودے ہٹا کر صاف کردیاگیا ہے جبکہ برساتی ریلے سے سڑکوں پر پڑنے والے شگاف میں فوری طورپر مٹی ڈال کر انہیں بھی بحال کردیا گیا ہے ۔
اسی طرح پنڈ دادنخان جہلم روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے بلاک روڈکلیئر کردیاگیا،کلرکہار کے علاقے متہ خورد روڈ پرلینڈسلائیڈنگ سے بند سڑک بھی بحال کردی گئی،کلرکہارچکوال روڈ پر بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والا راستہ بھی کھول دیاگیا،راولپنڈی کے نواحی کرولی ڈھوک برج روڈ پر بارشوں کی وجہ سے سڑک پر پڑنے والا شگاف پر کر کے ٹریفک کی آمدورفت بحال کردی گئی جبکہ ڈھوک پروانہ روڈ پر سیلابی ریلے کی وجہ سے ٹوٹنے والی سڑک بحال کر دی گئی ہے جس کے بعد ٹریفک کی آمدورفت شروع ہو گئی ہے ۔








