اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےکہاہے کہ ایف بی آر نے حال ہی میں کسی بھی نئے ایس آر او کے ذریعے انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 میں کوئی تبدیلی یا ترمیم متعارف نہیں کرائی۔جمعرات کویہاں جاری بیان ترجمان ایف بی آر نےکہاہے کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ عناصر مختلف سوشل میڈیا گروپس پر انکم ٹیکس ریٹرن2025 کے حوالے سے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔اس …
حال ہی میں کسی بھی نئے ایس آر او کے ذریعے انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 میں کوئی تبدیلی یا ترمیم متعارف نہیں کرائی، ایف بی آر کی وضاحت

مزید خبریں
اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےکہاہے کہ ایف بی آر نے حال ہی میں کسی بھی نئے ایس آر او کے ذریعے انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 میں کوئی تبدیلی یا ترمیم متعارف نہیں کرائی۔جمعرات کویہاں جاری بیان ترجمان ایف بی آر نےکہاہے کہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ عناصر مختلف سوشل میڈیا گروپس پر انکم ٹیکس ریٹرن2025 کے حوالے سے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔اس سلسلے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ ایف بی آر نے حال ہی میں کسی بھی نئے ایس آر او کے ذریعے انکم ٹیکس
ریٹرن فارم 2025 میں کوئی تبدیلی یا ترمیم متعارف نہیں کرائی۔اس سال ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 مورخہ 7 جولائی ہی کو اپنی ویب سائٹ پر جاری کردیا تھا جس میں واضح طور پر صفحہ 66 پر اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا اندراج کرنا ضروری قرار دیا گیا تھا۔ترجمان نے بتایاکہ ابھی تک جمع کرائے گئے انکم ٹیکس گوشواروں کی پڑتال سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت سے لوگ اپنے اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کے خانے میں صفر درج کر رہے تھے جسے روکا گیا ہے تاکہ درست معلومات درج ہو سکیں۔
یہاں یہ وضاحت بھی ضروری ہے کہ جائیداد کی مارکیٹ ویلیو کا اندراج مکمل طور پر ٹیکس گذار کی صوابدید پر ہے اور اس کے لئے کسی تحقیق یا حساب کی ضرورت نہیں ماسوائے ان امیر لوگوں کے جو پہلے ہی شق سیون ا ی کی رو سے یہ معلومات درج کررہے ہیں۔ چونکہ دیگر لوگوں کے لئے یہ معلومات ٹیکس کا حساب لگانے سے متعلق نہیں اس لئے ان میں کسی غلطی کی وجہ سے ٹیکس کا کوئی نوٹس جاری نہیں ہو گا۔
مگر امید کی جاتی ہے کہ ٹیکس گذار افراد اپنے اثا ثوں کی مالیت کو اپنی معلومات کے مطابق مارکیٹ ویلیو کے بہت قریب ڈیکلیئر کریں گے۔
ترجمان نےمزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جن ٹیکس دہندگان نے پہلے ہی اپنے گوشوارے جمع کرا دیئے ہیں، ان سے دوبارہ اس میں ترمیم کرنے یا ری فائل کرنے کا نہیں کہا جائے گا کیونکہ اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کے یہ اندراجات نہ تو ٹیکس کے حساب کے لئے استعمال ہوں گے اور نہ ہی ویلتھ سٹیٹ منٹ کی Reconciliation کے لئے انہیں زیر غور لایا جائے گا۔
انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے لئے آئرس سسٹم مکمل طور پر فعال ہے اور درست کام کررہا ہے، لہذا ٹیکس دہندگان کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جلد از جلد جمع کرائیں کیونکہ انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025ء ہے۔








