دبئی ۔ 2 مئی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے الجزائر سے تعلق رکھنے والی ایک 17 سالہ طالبہ کے نام 10 لائبریریاں قائم کرنے کا حکم دیدیا۔العریبہ ٹی کے مطابق حاکم دبئی کی طرف سے یہ اعلان الجزائری طالبہ فاطمہ گولام کے شوق مطالعہ اور حصول علم کے سفر کے دوران پیش آنے والی ناگہانی موت …
حاکم دبئی کا الجزائری طالبہ کے نام پر 10 لائبریریاں قائم کرنے کا اعلان

مزید خبریں
دبئی ۔ 2 مئی (اے پی پی) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے الجزائر سے تعلق رکھنے والی ایک 17 سالہ طالبہ کے نام 10 لائبریریاں قائم کرنے کا حکم دیدیا۔العریبہ ٹی کے مطابق حاکم دبئی کی طرف سے یہ اعلان الجزائری طالبہ فاطمہ گولام کے شوق مطالعہ اور حصول علم کے سفر کے دوران پیش آنے والی ناگہانی موت پراس کے ساتھ ہمدردی اور غم گساری کے طور پرکیا ہے۔فاطمہ گولام حاکم دبئی کی جانب سے شروع کئے گئے عرب ریڈرز چیلنج کے پروگرام میں شرکت کے لیے آ رہی تھیں کہ الجزائر کے دارالحکومت سے 1500 کلو میٹر دور البیض شہر میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں اپنے ایک دوسرے ساتھی سمیت انتقال کرگئیں۔







