کوئٹہ۔ 19 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر حب اسماعیل ابراہیم نے بارشوں ،آندھی و طوفان سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، نقصانات کا جائزہ لیا ،متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی اور ضلعی انتظامیہ کی بارش کے بعد کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا،آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے ۔ ڈپٹی کمشنر پتھر کالونی میں …
حب میں آندھی اور طوفانی بارش، حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی،ڈپٹی کمشنر کا متاثرہ علاقوں کا دورہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 19 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر حب اسماعیل ابراہیم نے بارشوں ،آندھی و طوفان سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، نقصانات کا جائزہ لیا ،متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی اور ضلعی انتظامیہ کی بارش کے بعد کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا،آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے ۔ ڈپٹی کمشنر پتھر کالونی میں دیوار گرنے کے افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے بزرگ شہری کے گھر گئے، لواحقین سے ملاقات کی، اور دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے اس مشکل گھڑی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے ساکران کے علاقے رمضان مری گوٹھ کا دورہ کیا جہاں دیوار گرنے کے ایک اور واقعے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ اس کی والدہ زخمی ہوگئی تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کر کے اظہارِ افسوس کیا اور جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا۔ڈپٹی کمشنر نے جام غلام قادر ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں بچی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر حب نے بتایا کہ وندر میں پولٹری فارم میں آتشزدگی کے باعث ہزاروں چوزے ہلاک ہوئے، جبکہ گڈانی میں شیڈ گرنے سے بھی متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں اور کوشش کی جا رہی ہے کہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نقصانات کے ازالے اور متاثرین کی بحالی جلد از جلد ممکن بنانے کے لئے پی ڈی ایم اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔








