مکہ مکرمہ ۔24جون (اے پی پی):سعودی محکمہ پاسپورٹ برائے حج کے کمانڈر میجر جنرل ڈاکٹر صالح المربع نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے 16 لاکھ عازمین حج مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل ڈاکٹر صالح المربع نے حج 2023 کے حوالے سے سکیورٹی، ٹریفک اور انتظامی سکیموں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ …
حج سیزن میں جعلی پاسپورٹ کا پتہ لگانے کے لیے جدید ڈیوائسز کا استعمال

مزید خبریں
مکہ مکرمہ ۔24جون (اے پی پی):سعودی محکمہ پاسپورٹ برائے حج کے کمانڈر میجر جنرل ڈاکٹر صالح المربع نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے 16 لاکھ عازمین حج مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل ڈاکٹر صالح المربع نے حج 2023 کے حوالے سے سکیورٹی، ٹریفک اور انتظامی سکیموں کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حج پر جعلی پاسپورٹ کا پتہ لگانے کے لیے اہلکار پیشہ ورانہ طور طریقے استعمال کر رہے ہیں۔
ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر جعلی پاسپورٹس کا پتہ لگانے والے جدید ترین ڈیوائسز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹس، بری سرحدی چوکیوں اور بندرگاہوں پر تعینات پاسپورٹ اہلکار متعدد زبانوں سے واقف ہیں تاکہ عازمین حج سے رابطے میں آسانی ہو۔ آئندہ برسوں کے دوران اس کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سال بیرون ملک سے آنے والے تمام عازمین پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرون مملکت سے حج پر آنے والے ضیوف الرحمن کی امیگریشن کی کارروائی میں سہولتوں کی فراہمی، روٹ ٹو مکہ انشیٹو کے تحت سات ملکوں میں عازمین حج کی ساری کارروائی ان کے ملک میں مکمل کرنے کا اہتمام اور جعلی دستاویزات کا پتہ لگانے کے لیے جدید ترین مشینوں کا انتظام کیا گیا ہے۔








