حج سے قبل فلائٹ آپریشن 6 اگست تک مکمل کرلیا جائے گا، ترجمان وزارت مذہبی امور

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سرکاری و پرائیویٹ سکیموں کے ذریعے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ حج سے قبل فلائٹ آپریشن 6 اگست تک مکمل کرلیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور کی مانیٹرنگ اسکیموں نے 295 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ کا کام مکمل کرلیا ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سرکاری و پرائیویٹ سکیموں کے ذریعے ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ حج سے قبل فلائٹ آپریشن 6 اگست تک مکمل کرلیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزارت مذہبی امور کی مانیٹرنگ اسکیموں نے 295 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ کا کام مکمل کرلیا ہے۔ اب تک 212 گم ہونے والے عازمین کو ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا ہے۔ حرم گائیڈز نے 49 ہزار سے زائد عازمین کو رہنمائی فراہم کی ہے۔ 3400 سے زائد بیگز تلاش کر کے عازمین حج تک پہنچائے گئے ہیں۔ کال سنٹر پر رہنمائی کے لئے 432 جبکہ شکایات کے لئے 406 شکایات موصول ہوئیں۔ 86 شکایات غیر متعلقہ، 255 کا ازالہ جبکہ 65 پر کام جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حج میڈیکل مشن نے اب تک 31 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی ہیں۔ 113 مریضوں کو سعودی عرب کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے اور 168 مریضوں کو وہیل چیئرز فراہم کی گئی ہیں۔

مزید خبریں