حج میں سیاسی نعرے بازی کی گنجائش نہیں، عبدالرحمن السدیس

مکة المکرمہ ۔ 17 اگست (اے پی پی) مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ حج کے دوران سیاسی نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کی شرعاً اجازت نہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مکہ مکرمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حج میں فرقہ وارانہ جھگڑوں یا سیاسی نعرے بازیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ حج …

مکة المکرمہ ۔ 17 اگست (اے پی پی) مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ حج کے دوران سیاسی نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کی شرعاً اجازت نہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مکہ مکرمہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حج میں فرقہ وارانہ جھگڑوں یا سیاسی نعرے بازیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ حج مقامات ، دلوں کو جوڑنے اور افکار پر اتفاق پیدا کرنے والے مراکز ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کسی بھی طاقت کو حج امن و امان سے کھیلنے اور انارکی قائم کرنے کی کسی قیمت پر اجازت نہیں دے گا۔ اعتدال اور میانہ روی کو فروغ دیا جائے گا جس کے لئے علماءحضرات کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔