کراچی۔ 7 مارچ (اے پی پی) وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، حکومت پاکستان نے نامزد بینکوں کی جانب سے حج درخواستیں جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے7 مارچ سے بڑھا کر9 مارچ 2019ءکر دیا ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چنانچہ بینک دولت پاکستان نے نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک، بینک آف پنجاب، …
حج 2019 کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلامیہ جاری

مزید خبریں
کراچی۔ 7 مارچ (اے پی پی) وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی، حکومت پاکستان نے نامزد بینکوں کی جانب سے حج درخواستیں جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے7 مارچ سے بڑھا کر9 مارچ 2019ءکر دیا ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چنانچہ بینک دولت پاکستان نے نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح، زرعی ترقیاتی بینک، فیصل بینک، بینک الحبیب، حبیب میٹرو پولیٹن کارپوریشن، میزان بینک اور دبئی اسلامی بینک کو ہدایت دی ہے کہ وہ حج 2019 کے عازمین حج سے واجبات کے ساتھ درخواستوں کی وصولی کے لیے اپنی نامزد شاخیں 9 مارچ 2019 ہفتہ کو صبح 10بجے تا دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک کھلی رکھیں۔








