حج 2026 کے لیے وزارت مذہبی امور کے افسران اور ملازمین کی 4 روزہ تربیت مکمل، خصوصی دستہ ‘ڈیوٹی ہی عبادت ہے’ کے عزم کے ساتھ سعودی عرب روانگی کے لیے تیار خرم شہزاد

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج آپریشن 2026 کے لیے اپنے 306 افسران اور ملازمین پر مشتمل ’’سیزنل ڈیوٹی سٹاف‘‘ کی پانچ روزہ لازمی تربیت مکمل کر لی ہے ۔یہ خصوصی دستہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ (منیٰ، عرفات، مزدلفہ) میں ایک لاکھ 19 ہزار پاکستانی عازمین حج کی خدمت اور رہنمائی کے لیے تعینات ہوگا۔اس دستے میں گریڈ 19 …

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج آپریشن 2026 کے لیے اپنے 306 افسران اور ملازمین پر مشتمل ’’سیزنل ڈیوٹی سٹاف‘‘ کی پانچ روزہ لازمی تربیت مکمل کر لی ہے ۔یہ خصوصی دستہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ (منیٰ، عرفات، مزدلفہ) میں ایک لاکھ 19 ہزار پاکستانی عازمین حج کی خدمت اور رہنمائی کے لیے تعینات ہوگا۔اس دستے میں گریڈ 19 کے 9 ، گریڈ 18 کے 25 اور گریڈ 1 تا 17 تک کے 272 معاونین و فیلڈ سٹاف شامل ہے۔کوآرڈینیٹر مکہ و خدام الحجاج ذوالفقار خان نے بتایا کہ جس طرح 870 خدام الحجاج کو جدید خطوط پر تربیت دی گئی، اسی طرح وزارت کے ان 306 اہلکاروں کو بھی 30 مارچ سے 2 اپریل تک خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے ۔انہوں نے زور دیا کہ حج کے دوران ذاتی عبادت کے بجائے حاجیوں کی سہولت کو اولین ترجیح دینا ہی اصل عبادت ہے ۔ان کے مطابق دیانت داری، مستعدی اور آپریشنل امور کی بروقت انجام دہی ہی حج آپریشن کی کامیابی کی ضمانت ہے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز صداقت اعوان نے تربیتی سیشنز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ پہلی مرتبہ وزارت کے عملے کو جدید ٹیکنالوجی، پاک حج ایپ، نسک ایپ اور پاک معاونین ایپ کے استعمال کی عملی تربیت دی گئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ شکایات کے فوری ازالے کے لیے "کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم”، مشاعر مقدسہ میں قیام و طعام، مکتب کوآرڈینیشن اور گمشدہ حاجیوں کی تلاش جیسے حساس معاملات پر افسران کو مکمل بریفنگ دی گئی ہے۔تربیتی پروگرام کے دوران روزانہ اڑھائی سے تین گھنٹوں کی دو نشستوں میں مختلف ماہرین نے لیکچرز دیے۔محمد حفیظ اور عدیل محبوب نے مشاعر مقدسہ کے تعارف اور ضابطہ اخلاق، ناصر عزیز خان، جمیل الرحمان اور شکیل بابر نے آئی ٹی امور اور گروپ مینجمنٹ، جبکہ اکرم شفیق، عائشہ اعجاز اور حیدر علی نے سعودی تعلیمات، خوراک کے انتظامات اور منیٰ موومنٹ کے حوالے سے افسران کو تیار کیا۔