حریت رہنماﺅں اور تنظیموں کا غلام حسن ملک کی دوران حراست وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

سرینگر ۔ 19 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںحریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے کالے قانون کے تحت جموںکی کوٹ بھلوال جیل میں نظربند ستر سالہ معرو ف آزادی پسند کارکن غلام حسن ملک المعروف نور خان کی گورنمنٹ میڈیکل کالج جموںمیں انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام حسن ملک کی دوران حراست وفات پر دکھ اور افسوس کے اظہار کیلئے جموںوکشمیر لبریشن …

سرینگر ۔ 19 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںحریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے کالے قانون کے تحت جموںکی کوٹ بھلوال جیل میں نظربند ستر سالہ معرو ف آزادی پسند کارکن غلام حسن ملک المعروف نور خان کی گورنمنٹ میڈیکل کالج جموںمیں انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام حسن ملک کی دوران حراست وفات پر دکھ اور افسوس کے اظہار کیلئے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی سربراہی میں سرینگر میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ۔تقریب سے محمد یاسین ملک نے خطاب کرتے ہوئے غلام حسن کی تحریک آزادی کشمیر کیلئے گرانقدر خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ دوران حراست انکی وفات سے مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی جرائم میں ایک اور جرم کا اضافہ ہو گیا ہے ۔

مزید خبریں