سرینگر ۔ 3 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کا ایک غیر معمولی اجلاس حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری غلام نبی سمجھی کی صدارت میں سرینگر میںحریت دفتر پر منعقد ہوا جس میں تحریک حق خودارادیت کے حوالے سے تازہ ترین سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجلاس میں گزشتہ 8 برسوں سے حریت چیئرمین سید علی گیلانی کو مسلسل گھر …
حریت چیئرمین سید علی گیلانی کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے

مزید خبریں
سرینگر ۔ 3 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کا ایک غیر معمولی اجلاس حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری غلام نبی سمجھی کی صدارت میں سرینگر میںحریت دفتر پر منعقد ہوا جس میں تحریک حق خودارادیت کے حوالے سے تازہ ترین سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجلاس میں گزشتہ 8 برسوں سے حریت چیئرمین سید علی گیلانی کو مسلسل گھر میں نظربند رکھنے پرقابض انتظامیہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ سیدعلی گیلانی جیسی انقلابی سیاسی شخصیت کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت طویل عرصے سے گھر کے اندر زندگی گزارنے پر مجبور کرنے سے ان کی صحت اور زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہونے کا خدشہ ہے ۔








