حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں 700ملین ڈالرریکار،فروری میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن 429ملین ڈالرفاضل

حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں 700 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم فروری میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن 429 ملین ڈالر فاضل ریکارڈ کیا گیا جو مارچ 2025کے بعدبلندترین سطح ہے۔

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں 700 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم فروری میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن 429 ملین ڈالر فاضل ریکارڈ کیا گیا جو مارچ 2025کے بعدبلندترین سطح ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے پیرکوجاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 8ماہ میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 479 ملین ڈالر فاضل رہاتھا،مالی سال کے پہلے 8ماہ میں پرائمری خسارہ 5.642ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6.142ارب ڈالر کے مقابلہ میں 8.86فیصدکم ہے،مالی سال کے پہلے 8ماہ میں اشیاء کی برآمدات کاحجم20.741ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 21.936ارب ڈالر کے مقابلہ میں 5فیصدکم ہے،فروری میں اشیاء کی برآمدات کاحجم 2.482ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں 2.745ارب ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 2.609ارب ڈالر تھا،

مالی سال کے پہلے 8ماہ میں اشیاء کی درآمدات کاحجم 41.823ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 38.43ارب ڈالر کے مقابلہ میں 9فیصدزیادہ ہے،فروری میں اشیاء کی درآمدات کاحجم 5.152ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جنوری میں 5.343ارب ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 5.050ارب ڈالر تھا،مالی سال کے پہلے 8ماہ میں اشیاء کاتجارتی خسارہ 21.082ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 16.49ارب ڈالر کے مقابلہ میں 28فیصدزیادہ ہے، فروری میں اشیاء کاتجارتی خسارہ 2.670ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں خدمات کی برآمدات کاحجم 6.46ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.46ارب ڈالر کے مقابلہ میں 18فیصدزیادہ ہے۔