حسن ابدال،راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس سے ٹکرا کر 15 سالہ لڑکا جاں بحق ھو گیا

تحصیل حسن ابدال،برہان، راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس سے ٹکرا کر 15 سالہ لڑکا جاں بحق ھو گیا۔

حسن ابدال۔ 20 جولائی (اے پی پی):تحصیل حسن ابدال،برہان، راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس سے ٹکرا کر 15 سالہ لڑکا جاں بحق ھو گیا۔

تفصیلات کے مطابق برہان میاں جی ہوٹل کے قریب ریلوے ٹریک پر چلتے ہوئے 15 سالہ عبداللہ ولد عبد الرحمن راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا۔

مزید خبریں