حسن خیل میں پاک فوج کے کانوائے پر فائرنگ کرنے والے 3 دہشت گرد مارے گئے ، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے ،آئی ایس پی آر

ispr
ispr

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کے کانوائے پر فائرنگ کرنے والے 3 دہشت گرد مارے گئے ، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے حسن خیل میں فوجی کانوائے پر فائرنگ کی ۔ پاک فوج کے دستوں نے بروقت جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے ۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود برآمد ہوا ۔مارے جانے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد پناہ(عمر 30سال ، ساکن جعفر آباد )، سپاہی شمس اللہ (عمر 36 سال ،ساکن وزیرستان) شہید ہوگئے ۔ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔