حسین علی چنگیزی 6ڈاون کا امتحان پاس کرنیو الے پہلے پاکستانی بن گئے

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):جاپان کراٹے ایسوی ایشن پاکستان کے صدر سینسی حسین علی چنگیزی 6ڈائون کا امتحان پاس کرنے والے پہلے پاکستانی کراٹے پلیئر بن گئے۔ جاپان کراٹے ایسوسی ایشن ورلڈ فیڈریشن کی زیر نگرانی کراچی میں لگنے والے نیشنل کراٹے کیمپ کے دوران جاپان سے تعلق رکھنے والے کراٹے کھیل کے سابق ورلڈ چمپئن 8ڈائون ٹیکنیکل ڈائریکٹر شہیان کاتسوتوشی شینا نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے کراٹے ماسٹر حسین …

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):جاپان کراٹے ایسوی ایشن پاکستان کے صدر سینسی حسین علی چنگیزی 6ڈائون کا امتحان پاس کرنے والے پہلے پاکستانی کراٹے پلیئر بن گئے۔ جاپان کراٹے ایسوسی ایشن ورلڈ فیڈریشن کی زیر نگرانی کراچی میں لگنے والے نیشنل کراٹے کیمپ کے دوران جاپان سے تعلق رکھنے والے کراٹے کھیل کے سابق ورلڈ چمپئن 8ڈائون ٹیکنیکل ڈائریکٹر شہیان کاتسوتوشی شینا نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے کراٹے ماسٹر حسین علی چنگیزی کو 6ڈاون کا امتحان پاس کرنے پر سندپیش کی۔واضح رہے کہ جاپان کراٹے ایسوی ایشن پاکستان کے صدر سینسی حسین علی چنگیزی 6ڈاون اب پاکستان میں جاپان کراٹے ایسوسی ایشن ورلڈ فیڈریشن کی طرف سے شو داون کا امتحان لینے کے اہل ہو گئے ہیں۔

جاپان کراٹے ایسوی ایشن پاکستان کے صدر سینسی حسین علی چنگیزی نے 6ڈاون کا امتحان پاس کرنے پر کہا کہ میرے لیے 6ڈائون کا اعزاز بڑے فخر کی بات ہے اور میں اپنا یہ اعزاز پاکستان کے تمام کراٹے پلیئرز اور کراٹے ماسٹرز کے نام کرتا ہوں۔حسین علی چنگیزی نے کہاکہ گزشتہ 37 سال سے کراٹے کے کھیل سے وابستہ حسین علی چنگیزی کا شمارجاپان کراٹے ایسوی ایشن پاکستان کے تجربہ کا ر ترین انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی ، انسٹریکٹر ، کوچ ،ریفری جج اورآرگنائزکے طورپر ہوتاہے۔

کراٹے ماسٹرحسین علی چنگیزی نے جاپان کراٹے ایسوی ایشن ورلڈ چیف انسٹریکٹر شوسیکی شیہان یوکی ماساکی 10ڈاون، شیہان تاکیشی اویشی 9ڈاون، ڈپٹی ورلڈ چیف شیہان اوگورا یاسونوری8ڈاون، شیہان فوجیکیو امورا 8ڈاون ڈائریکٹر جاپان کراٹے ایسوسی ایشن ایشیا اوشیانا فیڈریشن

،سابق ورلڈ چمپئن 8ڈاون ٹیکنیکل ڈائریکٹر شہیان کاتسوتوشی شینا ، شیہان توشی ہاروموری 7ڈاون ڈائریکٹر جاپان کراٹے ایسوسی ایشن، شیہان ناکا تتسویا 7ڈان جنرل مینجر جاپان کراٹے ایسوسی ایشن، شیہان ایزومیا سیزو 7ڈان مینیجنگ ڈائریکٹر جاپان کراٹے ایسوسی ایشن سیمت کئی جاپان کراٹے ایسوسی ایشن ماسٹروں سے تربیت لینے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

سینسی حسین علی چنگیزی اکنامکس اورا سپورٹس سائنس میں ماسٹرز ڈگری کے حامل ہیں۔ حسین علی چنگیزی جاپان کراٹے ایسوسی ایشن ورلڈ فیڈریشن کے سرٹیفائیڈ انسٹریکٹر، جج اور ایگزمینر بھی ہیں۔ ان کو مختلف اداروں نے اعلی کارکردگی اور خدمات پر مختلف ایوارڈز سے بھی نوازا ہے۔

مزید خبریں