حضرت علیؑ کی زندگی حق، عدل اور شجاعت کی روشن مثال ہے، ان کی سیرت رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے، سینیٹر روبینہ خالد

چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ حضرت علیؑ کی زندگی حق، عدل اور شجاعت کی روشن مثال ہے اور ان کی سیرت رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ بدھ کو یوم شہادت حضرت علی ابن ابی طالب ؑکے موقع پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حضرت علیؑ نے اسلامی معاشرے کو انصاف، مساوات اور اخوت کا درس …

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ حضرت علیؑ کی زندگی حق، عدل اور شجاعت کی روشن مثال ہے اور ان کی سیرت رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ بدھ کو یوم شہادت حضرت علی ابن ابی طالب ؑکے موقع پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حضرت علیؑ نے اسلامی معاشرے کو انصاف، مساوات اور اخوت کا درس دیا اور اپنی عملی زندگی کے ذریعے عدل و دیانت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت علی ؑکی تعلیمات ہمیں یہ پیغام دیتی ہیں کہ معاشرے میں کمزور اور محروم طبقات کے حقوق کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علی ؑہمیں حق اور سچ کے راستے پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی ؑکی سیرت اتحاد، برداشت اور بھائی چارے کا عملی نمونہ ہے جس سے رہنمائی حاصل کر کے معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک منصفانہ اور فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے حضرت علی ؑکی تعلیمات پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قوم حضرت علی ؑکی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں اپنائے تو معاشرے میں انصاف، امن اور مساوات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

 

مزید خبریں