لاہور۔11مارچ (اے پی پی):وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب عظمی بخاری نے یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ حضرت علی ؑکی شجاعت، بہادری اور جرات لازوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی ؑکی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں،رسول اللہ نے حضرت علی ؑکو علم کا شہر قرار دیا۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ حضرت علی ؑکی طرز زندگی نے ہمیں کئی اہم سبق …
حضرت علی ؑکی شجاعت لازوال و تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔11مارچ (اے پی پی):وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب عظمی بخاری نے یوم شہادت حضرت علیؑ کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ حضرت علی ؑکی شجاعت، بہادری اور جرات لازوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی ؑکی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں،رسول اللہ نے حضرت علی ؑکو علم کا شہر قرار دیا۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ حضرت علی ؑکی طرز زندگی نے ہمیں کئی اہم سبق سکھائے ہیں ، شہادت کے وقت بھی انہوں نے نماز کو ترجیح دی، جو ان کی اعلی اخلاقی وروحانی شخصیت کا عکاس ہے۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ یوم علی ؑکے موقع پر صوبے بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔جلوس اور مجالس عزا کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لئے پنجاب پولیس کے افسران و اہلکار مکمل چاق وچوبند اور احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاکہ عزاداروں کو ہر قسم کے خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ تمام جلوس نماز مغرب سے قبل اختتام پذیر ہوں گے ،عوام سے اپیل ہے کہ وہ امن و امان قائم رکھنے میں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت پنجاب اور سکیورٹی ادارے ہر ممکن اقدامات کے ذریعے عوام کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے میں متحرک ہیں۔








