ملتان۔ 13 دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ پوری دنیا میں حضور پاک صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کا جشن منایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی رہنما مہر ارشاد احمد خان سیال کی رہائش گاہ موضع ٹھٹھہ سیالاں مظفر گڑھ میں سالانہ میلاد النبی کانفرنس کے موقع پر کیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا …
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،سیدیوسف رضاگیلانی

مزید خبریں
ملتان۔ 13 دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ پوری دنیا میں حضور پاک صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت با سعادت کا جشن منایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی رہنما مہر ارشاد احمد خان سیال کی رہائش گاہ موضع ٹھٹھہ سیالاں مظفر گڑھ میں سالانہ میلاد النبی کانفرنس کے موقع پر کیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت ہمارے ایمان کا حصہ ہے وہ آخری نبی ہیں اور ان کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ شہیدذوالفقار علی بھٹو نے قادیانوں کو غیر مسلم قرار دے کر امت مسلمہ کے دل جیتے،ان کے اس عمل کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کئی سو سالوں سے نبی پاک کے میلاد کا جشن منا رہے ہیں اور یہ جشن آئندہ بھی جاری رہے گا۔کانفرنس کے آخر میں چئیر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے امت مسلمہ کی خوشحالی اور ملکی ترقی کےلئے اجتماعی دعا کرائی۔ بعد ازاں سید یوسف رضا گیلانی نے غلاف خانہ کعبہ،نعلین مبارک ،قندیل خانہ کعبہ و روضہ رسول اور دیگر پاک نوادرات کی زیارت کی۔
سالانہ میلاد کانفرنس میں سجادہ نشین دربار گولڑہ شریف پیر قطب الحق گیلانی،ممبر قومی اسمبلی نواب افتخار احمد خان،سابق ایم این اے رضا ربانی کھر، ،سیاسی و سماجی شخصیات ،علمائے کرام،نعت خوان حضرات اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔








