حقِ خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی اور تسلیم شدہ حق ہے،ملک محمد احمد خاں

لاہور۔5فروری (اے پی پی):سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر پر کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہےہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت رچی بسی ہے حمایت جاری رہے گی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں مزید کہا کہ کشمیری شہدا …

لاہور۔5فروری (اے پی پی):سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے کہ یومِ یکجہتی کشمیر پر کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہےہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت رچی بسی ہے حمایت جاری رہے گی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں مزید کہا کہ کشمیری شہدا نے جانوں کا نذرانہ دے کر حقِ خودارادیت کی شمعیں روشن کیں،سات دہائیوں سے کشمیری عوام بھارتی جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

اقوامِ متحدہ مقبوضہ کشمیر میں اپنا قانونی و اخلاقی کردار ادا کرے۔ سپیکر ملک محمد احمد خاں نے مزید کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیری عوام کی سفارتی حمایت جاری رکھے گا،بھارتی مظالم عالمی ضمیر کے لیے سوالیہ نشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ حقِ خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی اور تسلیم شدہ حق ہے،ہر عالمی فورم پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔

مزید خبریں