حقِ خود ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی و تسلیم شدہ حق، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی موجودگی بین الاقوامی قوانین کی صریحاًخلاف ورزی ہے، وفاقی وزیر خالد حسین مگسی

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقِ خود ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی اور تسلیم شدہ حق ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی موجودگی بین الاقوامی قوانین کی صریحاًخلاف ورزی ہے۔ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی سے جمعرات کو جاری بیان میں خالد حسین مگسی نے کہا کہ اگست …

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقِ خود ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی اور تسلیم شدہ حق ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی موجودگی بین الاقوامی قوانین کی صریحاًخلاف ورزی ہے۔

وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی سے جمعرات کو جاری بیان میں خالد حسین مگسی نے کہا کہ اگست 2019 کے یکطرفہ بھارتی اقدامات نے خطے میں عدم استحکام کو مزید بڑھایا، کشمیری عوام کو طویل عرصے سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سامنا ہے۔

خالد حسین مگسی نے کہا کہ آبادیاتی تبدیلی، مکانات کی مسماری اور ڈیجیٹل قدغنیں حقائق کو دبانے کی کوشش ہیں، مذہبی مقامات کو نشانہ بنانا اور اداروں کی نگرانی مذہبی تعصب کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید خبریں