سی پیک حقیقی معنوں میں پاکستان کیلئے ایک گیم چینجر ثابت ہوا ہے،وزیراعلیٰ کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے گفتگو

ہمارے دوست سی پیک سے بے پناہ خوش ، دشمن کو عظیم الشان منصوبے پر بہت تکلیف ہے‘سی پیک حقیقی معنوں میں پاکستان کیلئے ایک گیم چینجر ثابت ہوا ہے،وزیراعلیٰ کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے گفتگو لاہور۔12 جون (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ …

ہمارے دوست سی پیک سے بے پناہ خوش ، دشمن کو عظیم الشان منصوبے پر بہت تکلیف ہے‘سی پیک
حقیقی معنوں میں پاکستان کیلئے ایک گیم چینجر ثابت ہوا ہے،وزیراعلیٰ کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے گفتگو

لاہور۔12 جون (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک حقیقی معنوں میں پاکستان کیلئے ایک گیم چینجر ثابت ہوا ہے اور سی پیک نے پاکستان کی تیز رفتار ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان میں55 ارب ڈالر کی تاریخ ساز سرمایہ کاری کر رہا ہے اور اس سرمایہ کاری میں اربوں ڈالر کا مزید اضافہ ہو گا۔پاکستان میں اربوں روپے کے منصوبوں سے ترقی کا سفر تیز ہوا ہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پہلے منصوبے ساہےوال کول پاورپلانٹ کو مقررہ مدت سے 7 ماہ قبل مکمل کیا گیا ہے۔ چین سمیت دنیا میں1320 میگاواٹ کا منصوبہ اتنی قلیل مدت میں نہیں لگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply